جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 94 لاکھ سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 94 لاکھ سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے

جبکہ پاکستان میں کیسپرسکی کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز پر ہونے والے سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں سیکیورٹی سلوشنز نے بروقت روک لیا۔اسی طرح پاکستان میں 15 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا جن میں فشنگ حملے اور نقصان دہ ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چرانے یا متاثر کرنے کی کوششیں شامل ہیں اس حوالے سے عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سمٹ 2026 کے موقع پر پاکستان سے متعلق اپنے سیکیورٹی نیٹ ورک کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن میں ان سائبر خطرات پر روشنی ڈالی جن سے پاکستان میں اداروں کو اپنے نظام محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ان خطرات میں سپلائی چین حملے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق سائبر خطرات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ایک سال (نومبر 2025 سے اکتوبر 2026) کے دوران پاکستان میں کیسپرسکی کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز پر ہونے والے سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا، جنہیں سیکیورٹی سلوشنز نے بروقت روک لیا۔

اسی طرح پاکستان میں 15 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں فشنگ حملے اور نقصان دہ ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چرانے یا متاثر کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ اس عرصے کے دوران کیسپرسکی نے پاکستان میں 63 لاکھ سے زائد ڈیوائس پر ہونے والے حملوں اور 31 لاکھ سے زیادہ ویب پر مبنی حملوں کا پتا لگایا۔ایکسپلائٹس ملک میں میل ویئر کی عام اقسام میں شامل ہیں جن کے ذریعے 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ان حملوں کی تعداد میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب، بیک ڈور حملوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بیک ڈور حملوں کے ذریعے ہیکرز متاثرہ کمپیوٹر تک دور سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں، فائلوں کا انتظام سنبھال سکتے ہیں اور کمپیوٹر سے اہم معلومات چوری کر سکتے ہیں۔رینسم ویئر اگرچہ مخصوص اہداف کو نشانہ بناتا ہے تاہم اداروں کے لیے اب بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ اداروں کو سپلائی چین حملوں اور قابلِ اعتماد کاروباری روابط کے ذریعے کیے جانے والے سائبر حملوں سے بھی تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔ جدید ترین اور پیچیدہ سائبر حملوں میں سے بعض ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹ گروپس کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران کیسپرسکی نے پاکستان میں ایسے سات سائبر حملہ آور گروپس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جن میں سائیڈ ونڈر شامل ہے۔ کیسپرسکی کے سیکیورٹی سلوشنز نے اپریل سے ستمبر 2026 کے دوران دنیا بھر میں ہیکنگ ٹولز کے استعمال کی 20 لاکھ سے زائد کوششوں کا پتا لگایا۔سائبر حملہ آور اپنی کارروائیوں کے مختلف مراحل میں مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔ اے آئی کی مدد سے نقصان دہ ٹولز تیار کرنے اور انہیں نئے حالات کے مطابق ڈھالنے میں درکار وقت اور لاگت کم ہو جاتی ہے، جس سے حملہ آور زیادہ تیزی سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے اور بڑے پیمانے پر حملے کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔کیسپرسکی کی گلوبل ریسرچ اینڈ اینالیسس ٹیم کے سینیئر سیکیورٹی ریسرچر یوسف عبدالمنعم نے کہا کہ حالیہ عرصے میں سائبر حملہ آور اپنے حملوں کو مثر بنانے کے لیے قابلِ اعتماد کاروباری روابط، جائز ٹولز اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا زیادہ فعال انداز میں غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کیسپرسکی نیکسٹ ای ڈی آر اور ایکس ڈی آر جیسے جدید سائبر سیکیورٹی سلوشنز استعمال کریں۔اسی طرح، ملازمین میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور تعلیم پر سرمایہ کاری بھی انتہائی اہم ہے تاکہ عملہ سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار پر عمل کرے اور ممکنہ خطرات کو پہچان سکے۔ اداروں کو سائبر حملوں سے محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے پیشگی اقدامات اور انٹیلی جنس پر مبنی حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…