بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے نامور کلاسیکی گلوکار اور معروف میوزک بینڈ فیوزن کے سابق

مرکزی گلوکار شفقت امانت علی نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔28 نومبر کو ہونے والی اسٹیج پرفارمنس سے متعلق حالیہ پریس کانفرنس کے دوران گلوکار نے انکشاف کیا کہ مجھے میں نایاب قسم کے بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جسے ملٹی پل مائیلوما کہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب میں علاج کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری بون میرو بائیوپسی (ہڈی کے گودے کے نمونے کی جانچ)کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، تاہم مجھے اب بھی مخصوص کیموتھراپی کے کورس اور اسٹیم سیل تھراپی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔شفقت امانت علی نے کہا کہ جب تک میرا یہ علاج مکمل نہیں ہو جاتا، میں احتیاطی طور پر ادویات استعمال کر رہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کیموتھراپی کی انتہائی ہلکی نوعیت ہے، جس کا عمل اب بھی ہر ہفتے جاری ہے۔گلوکار کے مطابق جب تک میرا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا، مجھے یہ ادویات استعمال کرنا ہوں گی،

تاہم شکر ہے کہ میں صحت یاب ہو چکا ہوں۔واضح رہے کہ شفقت امانت علی اپنی مسحور کن آواز کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ان کے مقبول گیتوں میں آنکھوں کے ساگر، خماج، اکھیاں اور جفا شامل ہیں۔شفقت امانت علی نے بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلموں کے لیے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ان کے مشہور بھارتی گیتوں میں متوا، تیرے نینا، بن تیرے اور یہ حوصلہ سمیت کئی دیگر گانے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…