اسلام آبا د(این این آئی)موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی گئی۔ایس ای سی پی نے نیا سرکلر جاری کر دیا ہے
جس کے مطابق موبائیل ایپ سے قرض پر سالانہ شرحِ منافع 90 فیصد مقرر ہے ،موبائیل ایپلون پر شرح منافع کی حد 274 فیصد سے کم کی گئی ۔ ایس ای سی پی نے کہاکہ دس ہزار روپے کے قرض پر یومیہ لاگت 24 روپے 66 پیسے ہوگی،تمام فیسیں اور چارجز بھی قرض کی مقررہ لاگت میں شامل ہوں گے۔ایس ای سی پی نے کہاکہ شرح منافع میں کمی قرض لینے والوں کو زیادہ لاگت اور قرضوں کے بوجھ سے بچانا ہے،ڈیجیٹل ایپ سے قرض 50 ہزار روپے تک اور زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لیے دیا جا سکے گا۔
ایس ای سی پی نے کہاکہ قرض کی جلد ادائیگی پر صرف ان دنوں کی لاگت وصول ہوگی جن میں قرض صارف کے پاس رہا ،مقررہ تاریخ کے بعد پہلے تین دن تاخیر کا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکے گا،موبائیل ایپ سے قرض لینے والوں کی ڈیجیٹل ریپوزٹری قائم کررہے ہیں،ریپازٹری سے قرض دہندگان صارف کے پہلے سے موجود قرضوں کی جانچ کر سکیں گے۔ ایس ای سی پی نے کہاکہ ریپازٹری سے قرض کی ادائیگی میں مشکل کا شکار صارف کو مزید قرض دینے سے احتیاط کر سکیں گے۔موبائیل ایپ لون کمپنیوں کو 15 روز میں اپنی ایپس اور دستاویزات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی



















































