پیر‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

جنوبی کوریا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا میں روزگار کے حصول کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے کورین زبان سیکھنے کا موقع فراہم کردیا گیا ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے ماتحت اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے کورین لینگویج کلاسز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ادارے کے مطابق یہ کورس جنوبی کوریا جانے کے خواہش مند مرد و خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کی مدت 45 دن ہوگی۔ کورس میں داخلے کی فیس 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ شرکا کی سہولت کے لیے صبح اور شام دونوں اوقات میں کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔

کورس میں داخلے کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 39 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا میں ملازمت کے لیے ویزے کی مدت 4 سال 10 ماہ ہوگی، جبکہ بنیادی ماہانہ تنخواہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 سے 5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اوور ٹائم کی ادائیگی الگ سے کی جائے گی۔ملازمین کو کمپنی کی جانب سے رہائش، کھانے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ کورین زبان کی کلاسز اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے خواہش مند افراد 042-99250532 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…