ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار! پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن شروع

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس چھپانے یا ان کی شکل تبدیل کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے ایسے شہریوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ پر ہاتھ، کپڑا، ٹیپ یا کوئی دوسری چیز لگانے کا حربہ اب کارگر ثابت نہیں ہوگا، کیونکہ جدید نگرانی کا نظام مصنوعی ذہانت کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن کے مالکان نے اپنی رجسٹریشن پلیٹس کو مختلف طریقوں سے چھپایا ہوا تھا۔ حکام کے مطابق نگرانی کے دوران متعدد گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں جن کی نمبر پلیٹس ہاتھوں، کپڑوں، ٹیپ اور دیگر اشیا کی مدد سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ترجمان پی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان گاڑیوں کی بھی شناخت ممکن ہے جن کی نمبر پلیٹس مکمل یا جزوی طور پر ڈھانپی گئی ہوں۔ ایسے افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور کیمروں کو دھوکا دینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی کیمرے مسلسل ٹریفک قوانین کی نگرانی کر رہے ہیں۔ کسی بھی خلاف ورزی کی نشاندہی ہونے پر متعلقہ پولیس حکام کو کارروائی کے لیے فوری طور پر آگاہ کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹ چھپانا محض ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی نہیں بلکہ قانون سے بچنے کی کوشش بھی ہے۔ ایسے اقدامات سے سکیورٹی اور ٹریفک کی نگرانی کا نظام متاثر ہونے کے علاوہ حادثات کے خدشات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو واضح، صاف اور مقررہ سرکاری معیار کے مطابق رکھیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جرمانے اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس کو چھپانے یا ان میں ردوبدل کرنے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…