ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بھارت نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمان میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 338 رنز کا مشکل ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ موہت اولوا نے چوکا لگا کر بھارت کو کامیابی دلائی۔ انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 49 رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے کپتان لشکیے 80 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جبکہ سہواگ نے 58 اور منال چوہان نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ کے فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد صیام نے 49ویں اوور میں 17 رنز دے دیے۔ اس اوور کے آغاز پر بھارت کو آخری 12 گیندوں میں کامیابی کے لیے 25 رنز درکار تھے، تاہم بھارتی بلے بازوں نے ہدف حاصل کرکے مقابلہ جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تین بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ نقاب شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

حسنین عباس، علی رضا اور محمد صیام ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے آخری گیند پر پورا کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…