جمعہ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پنجاب کے دریاؤں میں خالص سونے کے وافر ذخائر کے شواہد مل گئے، مریم نواز

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے معدنی وسائل کو مشترکہ دولت اور مشترکہ خوشحالی میں بدلنا چاہتے ہیں،

پنجاب کے دریائوں میں سونا بہہ رہا ہے،پاکستان کے لوگوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور زمین میں غیرمعمولی دولت موجود ہے،پاکستان خود سونے کا خزانہ ہے ،یہ دولت صرف برسرزمین ہی نہیں بلکہ زمین کے نیچے بھی موجود ہے،پاکستان کی قدرتی معدنی دولت کو حقیقی معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،پنجاب کی سرزمین میں معدنی دولت کبھی مسئلہ نہیں ،اصل مسئلہ زمین اوپر بدانتظامی اورانتشار تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم2026 میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چند انتظامی خامیوں کو دورکرنے اورنظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کے حیریت انگیزنتائج سامنے آئے ۔وزارت اعلی سنبھالی تو محکمہ معدنیات کا ریونیو10ارب تک تھا لیکن ڈھائی سال میں محکمہ معدنیات کا ریونیو 40ارب ہوچکا ہے ۔

نظام کی خامیوں کو دور کر کے معاملات کو درست انداز میں آگے بڑھائیں گے تو 40ارب بھی محض آغاز ہے۔انہوںنے کہا کہ زمرد،سنگ مرمر ،گرینائٹ ،سونا ،گلابی یا عام نمک سمیت پنجاب ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالامال سرزمین ہے۔ پنجاب چنیوٹ میں 26کروڑ 15لاکھ ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔پنک سالٹ پہلے خام شکل میں برآمد کیا جاتا تھا ،ویلیو ایڈیشن کر نے سے آمدن میں نمایا ں اضافہ ہوا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں بتایا کہ میانوالی اور اٹک کے علاقے کے دریائوں میںموجود سونے کی مقدار کا سروے اور سٹڈیز کی جارہی ہیں۔دریائوں میں سونا ہی نہیں بلکہ ساتھ بہہ کر آنے والی ریت میں نایاب زمینی عناصر،معدنیات اور دھاتیں بھی پائی جاتی ہیں۔پنجاب کے دریائوں میں بہنے والی دولت کے ذریعے ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔پنجاب میں موجود معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے منتظر ہیں۔پنجاب کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے سرکایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور سہولتیں مہیا کرنا فرض سمجھتی ہوں۔پنجاب میں سرخ فیتہ اور غیرضروری رکاوٹیں ختم کرکے ون ونڈو فسیلیٹیشن متعارف کرایا گیا ہے۔اب پنجاب میں سرمایہ کار وں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھٹکنا نہیں پڑتا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے بڑے پیمانے مثبت تبدیلیاں اور سہولتیں متعارف کرائی جارہی ہیں۔کیپٹل انویسٹمنٹ کو کم کرنے کے لئے سرمایہ کاروںکو لینڈ لیز ایگریمنٹ میں خصوصی رعایت دی جارہی ہیں۔کیپٹل انویسٹمنٹ کو کم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کا سرمایہ مہنگی زمین میں ہی نہ اٹک جائے۔سرمایہ کاروں کو -5ارب تک بلاسود لون بھی فراہم کررہے ہیں،سود حکومت پنجاب ادا کرے گی۔توانائی اور ایندھن کی لاگت بچانے کے لئے سرمایہ کاروں کوانڈسٹر یل اسٹیٹس سولر بیڈزمہیا کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ضلع خوشاب میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں کسٹم ڈیو ٹی معاف کی جارہی ہے۔ون ونڈو آپریشن کے تحت پیشگی منظوری کی بجائے لائسنس اور سرٹیفکیٹ وغیرہ کام شروع کرنے پر بھی لئے جا سکتے ہیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع وعریض رقبے پر محیط منرل پراسیسنگ زون مختص کیا گیا ہے۔انتہائی معمولی ماہانہ لیز پر 15سال کے لئے انڈسٹریل اراضی فراہم کی جائے گی۔

ایکسپورٹ اورینٹڈ یعنی برآمدات کے لئے مختص صنعتوں کورعایتی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ 100ملین روپے کے قرضے بھی دئیے جارہے ہیں۔100ملین سے 3ارب کے قرضے پر 3فیصداور 3سے 5ارب روپے کے قرضوں پر صرف5فیصد مارک اپ لاگوہو گا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنک سالڈ کی ویلیو ایڈیشن کے لئے مالی معاونت کی جارہی ہے۔پنک سالڈ ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ کے لئے 50ملین تک بلاسود قرضے آسان اقساط میں5سال کے لئے دئیے جارہے ہیں۔پنک سالڈ ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ کے لئے منافع کی شرح 55فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔پنک سالڈ ویلیو ایڈیشن کے لئے مخصوص پارک میں قائم کیا گیا ہے۔راک سالٹ ،لوہے کی کان،پلیسر گولڈ ا ور تعمیراتی سامان جیسی سٹرٹیجک معدنیات کی فزیبلٹی مکمل ہو چکی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں موٹروے،ایکسپریس ویزاورہائی ویز رابطہ سڑکوں کا دیگر مواصلاتی نیٹ ورک موجودہے۔پنجاب میں سرمایہ کاروں کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے کسی قسم کی دشوار ی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے تمام سہولیات ڈیجیٹلائزڈ اور آن لائن محض ایک بٹن کی دوری پر ہیں۔پنجاب میں بڈنگ ،ورک آرڈر،تجدید لائسنسنگ اور دیگر فیسوں کا نظام آئن لائن ہے۔

پنجاب میں آفیشل لیٹرز وغیرہ کا سسٹم بھی فیس لیس اور آن لائن ہے۔ ڈیجیٹلائزڈ نگرانی اور مانیٹرنگ کے لئے ڈرون استعمال کئے جارہے ہیں۔پنجاب میں کوئلے گرینائیٹ، پنک سالٹ اور راک سالٹ کے ذخائرہ موجود ہیں۔ کان کنی کے شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جارہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ترقی پسندملک کے طور پر تمام اقدامات کررہا ہے۔ طویل المدتی شراکت داری کے لئے پنجاب میں سرمایہ کار کی سلامتی ،حفاظت ،سرمایہ کاری کا تحفظ اور اچھے منافع کی ضمانت دیں گے۔پاکستان کے 65فیصد نوجوان آبادی کا قابل قدر اثاثہ ہیں،ہم ایک تعمیری اور نتیجہ خیز مستقبل کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے معدنیات نمونے بھی بطور گفٹ پیش کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…