جمعہ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کراچی، گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)شہر کے علاقے گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس تحقیقات میں واردات کا متاثرہ خاتون کا اکاؤنٹنٹ ہی ملوث نکلا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق خاتون کے اکاؤنٹنٹ حنیف نے رقم اپنے ایک ساتھی کے حوالے کی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں، جبکہ باقی رقم کی وصولی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اکاؤنٹنٹ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع بینک سے پونے 4 کروڑ روپے نکلوانے کے بعد مبینہ ڈکیتی کی کہانی بیان کی تھی۔ ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ گزری کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد اس سے رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق اکاؤنٹنٹ کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے۔پولیس حکام نے کہا کہ غیر ملکی خاتون نے کچھ عرصہ قبل ہی حنیف کو ملازم رکھا تھا اور اسے ایک کروڑ روپے کا چیک کیش کروا کر دوسرے شخص کو دینے کی ہدایت کی تھی، تاہم ملزم نے مبینہ طور پر مزید چیک بھی کیش کروائے۔پولیس کے مطابق متاثرہ غیر ملکی خاتون گوشت کی برآمدات کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ پولیس نے مزید رقم کی برآمدگی اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…