جمعہ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

محسن نقوی نے محمد رضوان اور امام الحق کا مستقبل بتا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق فیصلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی سی آئی اے) کے حکام کریں گے،

جنہیں دونوں کھلاڑیوں کو آئندہ چند روز میں طلب کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات سے وہ مطمئن ہیں۔ ان کے مطابق ان کی ٹیم بہتر انداز میں کام کررہی ہے، انہیں اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق کام جاری رکھا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ سلیکشن کمیٹی میں فی الحال کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں اور کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں کو قبول کیا جائے گا۔انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ماسٹر پلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ڈیزائن کی تیاری میں عاقب جاوید کا اہم کردار ہے، جنہوں نے ڈیزائننگ ٹیم کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ترتیب دیا۔محسن نقوی کے مطابق اکیڈمی کی جدید خطوط پر تعمیر و اپ گریڈیشن کا کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ ایک جدید ترین تربیتی مرکز بن جائے گا، جہاں کھلاڑیوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بائیو مکینکس لیبارٹری کے قیام کے لیے جدید ترین بین الاقوامی مشینری درآمد کی جارہی ہے۔

اس سہولت کے ذریعے قومی ٹیم کے علاوہ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی تکنیک، جسمانی حرکات اور کھیل کے دوران ہونے والی خامیوں کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کیا جاسکے گا، تاکہ بروقت ان کی اصلاح ممکن ہو۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تین سے چھ ماہ تک جاری رہنے والے خصوصی تربیتی کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں۔ ان پروگراموں میں صرف جسمانی فٹنس پر توجہ نہیں دی جائے گی بلکہ کھلاڑیوں کی بنیادی تکنیکی کمزوریوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ قومی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد نوجوان کھلاڑی بنیادی تربیت کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے سکیں۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ برس فرنچائزز کی فروخت ریکارڈ قیمتوں پر ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کاروبار کے ابتدائی دو سے تین سال میں مالی مشکلات کا امکان پہلے سے موجود ہوتا ہے، لہٰذا ان مسائل کو غیرمعمولی بحران تصور نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فرنچائز مالک مستقبل میں اپنی ٹیم منافع کے ساتھ فروخت کرنا چاہے تو پی سی بی اس فیصلے کا خیرمقدم کرے گا۔ پی ایس ایل سے متعلق حتمی فیصلوں سے مناسب وقت پر آگاہ کردیا جائے گا۔محسن نقوی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ سمیت کھیل کے تمام فارمیٹس اور سطحوں پر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔مرکزی معاہدوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کام جاری ہے اور جلد ہی نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا جائے گا۔ امام الحق اور محمد رضوان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے حکام دونوں کرکٹرز کو چند روز میں طلب کریں گے اور ان کے مستقبل سے متعلق فیصلہ متعلقہ حکام ہی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…