کراچی (این این آئی)اقرا کنول کے مطابق انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ مختلف کیٹیگریز کو حتمی شکل دینے کے عمل میں غلطی ہوئی تھی۔
پاکستان کی معروف یوٹیوبر اقرا کنول نے حالیہ ایوارڈ شو سے متعلق تنازع پر اہم انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں اقرا کنول نے بتایا کہ ایوارڈ شو کی انتظامی ٹیم نے ایوارڈز کی کیٹیگریز طے کرنے کے دوران غلطی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اقرا کنول کے مطابق انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ مختلف کیٹیگریز کو حتمی شکل دینے کے عمل میں غلطی ہوئی تھی، جس کے باعث تنازع پیدا ہوا۔



















































