اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،
جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں سستے ہوگئے ہیں۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 338 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل بھی 7 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ صرف 11 نومبر کے لیے نافذ العمل ہوں گے۔



















































