بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نئی آٹو پالیسی : گاڑیوں کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی نئی آٹو پالیسی 2026 کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان کم دکھائی دے رہا ہے،

تاہم الیکٹرک، ہائبرڈ اور بعض چھوٹی گاڑیوں کے خریداروں کو ٹیکسوں میں ممکنہ رعایت کے باعث کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔ آٹو انڈسٹری کے ماہر نے پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقامی صنعت کو درپیش خطرات کی بھی نشاندہی کی ہے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آٹو انڈسٹری کے ماہر مسعود خان نے کہا کہ نئی پالیسی میں عام گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ مراعات دینے کی تجویز ہے۔ ان کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں پر الگ الگ ٹیکس شرحیں لاگو ہونے سے بعض ماڈلز کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں، جبکہ کچھ گاڑیوں کے مہنگا ہونے کا بھی امکان ہے۔مسعود خان نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر موجودہ ایک فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے، البتہ رینج ایکسٹینڈر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے یہ شرح بڑھا کر 6 فیصد کی جاسکتی ہے۔

اس کے برعکس پلگ اِن ہائبرڈ اور عام ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض چھوٹی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس میں بھی کمی متوقع ہے۔ اس رعایت کے نتیجے میں 50 سے 60 لاکھ روپے تک قیمت رکھنے والی گاڑیوں کی لاگت میں تقریباً ڈھائی سے تین لاکھ روپے کا فرق پڑسکتا ہے۔ تاہم روایتی پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں پر نئی لیوی عائد کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے تاکہ ٹیکسوں میں ممکنہ کمی سے سرکاری آمدن پر پڑنے والے اثرات کو متوازن رکھا جاسکے۔آٹو انڈسٹری کے ماہر نے پالیسی میں عوامی ٹرانسپورٹ کو مناسب اہمیت نہ دینے پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف 6.6 فیصد گھرانوں کے پاس ذاتی گاڑی موجود ہے، جبکہ تقریباً 57 فیصد خاندان موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لگ بھگ 41 فیصد گھرانے ایسے ہیں جن کے پاس نہ کار ہے اور نہ ہی موٹر سائیکل۔مسعود خان کے مطابق ملک کی تقریباً 51 فیصد آبادی آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہے، اس لیے حکومت کو الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے لیے سفری سہولیات بہتر بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق مجوزہ اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدات میں نرمی مقامی آٹو پارٹس بنانے والی صنعت کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ اگر بیرون ملک سے تیار شدہ گاڑیاں اور اسمبلی کے لیے پرزے بڑی تعداد میں منگوائے گئے تو مقامی مینوفیکچررز کی مصنوعات کی طلب متاثر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی مکمل درآمد یا مقامی اسمبلرز کی جانب سے بیرون ملک سے پرزے منگوانے کو ترجیح دینے کے باعث مقامی صنعت کا کاروبار محدود ہوسکتا ہے، جس سے نہ صرف کارخانوں کی پیداوار متاثر ہوگی بلکہ ان کی بقا بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے متبادل کے طور پر متعارف کرانے کے معاملے پر مسعود خان نے کہا کہ صرف سبسڈی کے ذریعے تیار شدہ الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنا دیرپا حل نہیں ہے۔ ان کے مطابق ملک میں گاڑیوں کی تیاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینا ضروری ہے، کیونکہ درآمدی گاڑیوں یا پرزوں کی محض اسمبلنگ سے مقامی صنعت اور روزگار کے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں سی این جی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں سی این جی کٹس لگوانے پر سرمایہ خرچ کیا، لیکن بعد ازاں گیس کی دستیابی محدود ہونے سے یہ سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔ ان کے بقول اگر مستقبل میں بجلی کی قلت کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی گئی تو اس شعبے میں سرمایہ لگانے والے صارفین کو بھی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔مسعود خان نے زور دیا کہ پاکستان کو ایسی مستقل اور طویل المدتی آٹو پالیسی بنانی چاہیے جس پر بار بار تبدیلی کے بجائے تسلسل کے ساتھ عمل کیا جائے۔ ان کے مطابق مقامی گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی تیاری کو فروغ دینے، ملکی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے سے ہی آٹو سیکٹر کو مستحکم بنیادوں پر ترقی دی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…