اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) انڈونیشیا میں تین بچوں کی ایک اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،
جسے دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا، جہاں بچوں کا سامنا ایک بڑے اژدھے سے ہوا۔ عام طور پر خطرناک سمجھے جانے والے اس جانور سے خوفزدہ ہونے کے بجائے بچوں نے اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا۔وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں بچے باری باری اژدھے کے جسم پر چڑھتے، اس پر بیٹھتے اور پھسلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اس دوران گھر کے افراد بھی قریب موجود ہیں، جن کی آوازیں ویڈیو میں سنائی دے رہی ہیں۔ اہل خانہ بچوں کی اس سرگرمی کو ریکارڈ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کررہے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ بچوں کے اس غیرمعمولی انداز پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/DfjL2cxiK8I/?utm_source=ig_web_button_share_sheet



















































