بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بلغاریہ میں 70سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،11افراد ہلاک

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

صوفیہ (این این آئی)یورپی ملک بلغاریہ میں شہر یامبول کے قریب ٹریشیا موٹروے پر شدید دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،

جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔خوفناک حادثے میں کاریں، بسیں، وینز اور بھاری ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے، جبکہ متعدد افراد گاڑیوں میںپھنس گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ منگل10نومبر 2026 کی صبح صوفیہ کو بحیرہ اسود کے ساحلی شہر برگاس سے ملانے والی اے ون ٹریشیا موٹروے پر پیش آیا۔ تصادم میں 70 سے زائد گاڑیاں متاثر ہوئیں۔حکام کے مطابق موٹروے پر دو بڑے سلسلہ وار حادثات پیش آئے۔ پہلا حادثہ برگاس جانے والی لین میں صبح تقریبا 7 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد مخالف سمت میں صوفیہ جانے والی لین میں بھی متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

بلغاریہ کے مقامی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 86 گاڑیاں، وینز اور بھاری ٹرک ان حادثات کی زد میں آئے۔ ان میں سے 63 گاڑیاں برگاس جبکہ 23 صوفیہ جانے والی سمت میں متاثر ہوئیں۔تصادم کے نتیجے میں کئی گاڑیاں الٹ گئیں، متعدد ٹرکوں اور کاروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بعض گاڑیوں کے ملبے میں مسافر پھنس گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…