منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ٹائی ٹینک کی نایاب انشورنس دستاویز نیلامی کے لیے پیش، قیمت کتنی ہوگی؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)دنیا کے معروف بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے محض 19 روز پہلے تیار کی گئی ایک نادر انشورنس دستاویز نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

تاریخی اہمیت کی حامل اس دستاویز کی فروخت سے 30 ہزار سے 50 ہزار پاؤنڈ تک رقم حاصل ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ دستاویز 27 مارچ 1912 کو جاری ہوئی تھی، جس میں ٹائی ٹینک کے فولادی ڈھانچے کی انشورنس سے متعلق شرائط درج ہیں۔ امریکی انشورنس کمپنی اٹلانٹک میوچل نے جہاز کے ڈھانچے کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کا انشورنس تحفظ فراہم کیا تھا۔دستاویز میں ٹائی ٹینک کے سمندری آزمائشی سفر کے علاوہ بیلفاسٹ سے ساؤتھمپٹن تک منتقلی کے دوران بھی انشورنس کی تفصیلات شامل کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 1912 کو ٹائی ٹینک اپنے پہلے سمندری سفر کے دوران بحر اوقیانوس میں ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر سمندر میں غرق ہوگیا تھا۔ اس المناک حادثے میں تقریباً 1500 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ واقعے کے بعد انشورنس معاہدے کے تحت مقررہ رقم بھی 30 دن کے اندر ادا کر دی گئی تھی۔اس نایاب تاریخی دستاویز کی نیلامی 21 نومبر کو برطانیہ کے علاقے ولٹ شائر کے قصبے ڈیوز میں واقع نیلام گھر ہنری آلڈرج اینڈ سن میں ہوگی۔ نیلام گھر انتظامیہ کو توقع ہے کہ یہ دستاویز 30 ہزار سے 50 ہزار پاؤنڈ کے درمیان فروخت ہو سکتی ہے۔نیلام گھر کے مطابق ٹائی ٹینک سے متعلق اس نوعیت کا اصل ریکارڈ انتہائی کم یاب ہے اور ان کے علم میں اس سے قبل جہاز کی اصل انشورنس پالیسی کی نیلامی کی کوئی مثال موجود نہیں۔ایک سال کے لیے مرتب کی گئی اس انشورنس پالیسی کا باقاعدہ آغاز 30 مارچ 1912 سے ہونا تھا، جس کے تحت جہاز کے فولادی ڈھانچے کو ایک لاکھ ڈالر کا تحفظ دیا گیا تھا۔ موجودہ مالی قدر کے لحاظ سے یہ رقم تقریباً 35 لاکھ ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

دستاویز کے نچلے حصے میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا ایک اضافی نوٹ بھی موجود ہے۔ اس میں 31 مارچ 1912 کو شام سات بجے یا اس کے بعد بیلفاسٹ سے ساؤتھمپٹن تک ہونے والے سفر اور سمندری آزمائشوں کو بھی انشورنس میں شامل کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ دستاویز ٹائی ٹینک کی تیاری، اس کے تاریخی پس منظر اور پہلے سفر سے قبل کیے گئے مالی و انشورنس انتظامات کو سمجھنے کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…