اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سہولت کے ذریعے اہل افراد گھر بیٹھے بھی اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔پروگرام کے آفیشل پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق درخواست کی منظوری کے بعد متعلقہ شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر جاز کیش کی جانب سے تصدیقی پیغام اور پن کوڈ بھیجا جائے گا۔یہ پیغام موصول ہونے پر درخواست گزار کو قریبی جاز کیش سینٹر جانا ہوگا، جہاں ضروری تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے بعد 15 دن کے اندر 10 ہزار روپے کی امدادی رقم وصول کی جا سکے گی۔
مالی معاونت کے لیے درخواست جمع کرانے کے متعدد ذرائع فراہم کیے گئے ہیں۔ شہری ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کرنے کے علاوہ ’مریم کو بتائیں‘ موبائل ایپ یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔حکام کے مطابق درخواست منظور ہونے والے افراد مقررہ طریقہ کار اور تصدیق مکمل کرنے کے بعد امدادی رقم حاصل کر سکیں گے۔



















































