پیر‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بیماری اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بروقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے، تاہم علاج کے مختلف مراحل مریضوں کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر مشکل بھی ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اور متوازن غذا اپنا کر کینسر کے خطرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

امریکی کینسر سوسائٹی (ACS) اور عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2024 کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی، جبکہ اس مرض کے باعث لگ بھگ 98 لاکھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تحقیق کے اندازوں کے مطابق مستقبل میں دنیا کی ہر پانچ میں سے ایک شخصیت کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر کینسر لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح ہر نو میں سے ایک مرد اور ہر 13 میں سے ایک خاتون کی موت سرطان کے باعث ہوسکتی ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2000 میں دنیا بھر میں کینسر کے سالانہ کیسز کی تعداد تقریباً ایک کروڑ تھی، جو 2020 تک بڑھ کر ایک کروڑ 93 لاکھ تک جا پہنچی۔ اسی عرصے میں سرطان سے ہونے والی اموات بھی 62 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ کے قریب ہوگئیں۔

پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر سب سے عام اقسام

عالمی سطح پر پھیپھڑوں کا سرطان کینسر کی سب سے زیادہ تشخیص ہونے والی قسم ہے۔ 2024 میں اس بیماری کے تقریباً 26 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ اس کے نتیجے میں لگ بھگ 19 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔

بریسٹ کینسر دنیا میں دوسری بڑی عام قسم کے طور پر سامنے آیا، جس کے تقریباً 24 لاکھ نئے مریضوں کی نشاندہی ہوئی اور اس بیماری سے 6 لاکھ 94 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

کینسر سے بچاؤ کے لیے کن غذاؤں کو ترجیح دیں؟

ماہرین صحت کے مطابق روزمرہ خوراک میں مثبت تبدیلیاں لا کر بعض اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسی غذاؤں کو معمول کا حصہ بنانا چاہیے جو غذائیت اور قدرتی اجزا سے بھرپور ہوں۔
– چکنائی والی مچھلی سمیت مختلف اقسام کی مچھلی۔
– سالم اناج اور فائبر سے بھرپور غذائیں۔
– تازہ پھل اور مختلف سبزیاں۔
– بادام، اخروٹ اور دیگر گری دار میوے۔
– قدرتی جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات۔
کن غذاؤں کا استعمال محدود کرنا بہتر ہے؟

تحقیق اور طبی ماہرین کی تجاویز کے مطابق بعض غذاؤں کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، اس لیے انہیں خوراک میں کم سے کم رکھنا بہتر ہے۔
– سرخ گوشت، خصوصاً اس کا زیادہ استعمال۔
– سفید ڈبل روٹی، سفید چاول اور ریفائن شدہ اناج سے بنی اشیاء۔
– چینی کی زیادہ مقدار والے مشروبات۔
– پراسیس شدہ گوشت، مثلاً ساسیجز اور دیگر تیار شدہ گوشت کی مصنوعات۔
– الکحل والے مشروبات۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا، جسمانی سرگرمی، صحت مند وزن برقرار رکھنے اور نقصان دہ عادات سے دور رہنے سے کینسر سمیت متعدد بیماریوں کے امکانات کم کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم صرف غذا کی تبدیلی کو کینسر سے مکمل تحفظ کی ضمانت نہیں سمجھنا چاہیے۔

نوٹ: یہ معلومات طبی تحقیقات اور شائع شدہ رپورٹس کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں۔ اپنی غذا یا طرزِ زندگی میں بڑی تبدیلی کرنے سے پہلے مستند ڈاکٹر یا ماہر غذائیت سے مشورہ ضرور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری پینٹنگ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…