ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات،ملزمان 82 تولے سونا اور 4 کلوچاندی چھین کر فرار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ، اللہ والا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے کروڑوں روپے مالیت کا 82 تولے سونا اور 4 کلو چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نواز شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران جیولر کی جانب سے پولیس کو بیان دیا گیا ہے کہ ان کے ملازمین صدر سے 82 تولے سونا اور 4 کلو چاندی لے کر طارق روڈ پر واقع دکان جا رہے تھے کہ اللہ والا چورنگی کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے انہیں روک کر قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو کے مطابق موتی والا جیولرز کے ملازمین صدر سے شاپر میں سونا اور چاندی لے کر آ رہے تھے کہ طارق روڈ، شارع قائدین سروس روڈ پر تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں نے واردات کی۔

پولیس جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے، جن کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور فرار کے راستوں کا تعین کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…