اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دو روز تک مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’24 نیوز‘‘ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 66 ڈالر پر آگئی ہے۔عالمی منڈی میں نرخ کم ہونے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے مقرر ہوگئے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 678 روپے پر آگئی۔



















































