جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نادرا دفاتر میں شہریوں کا رش کم کرنے کی کاوش، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے سہولت فراہم

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کو شناختی دستاویزات کے حصول اور ان میں تبدیلی کے لیے دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے کی غرض سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعدد سہولتیں فراہم کردی ہیں۔

اس ڈیجیٹل نظام کے تحت اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کرانے اور دیگر ضروری کوائف میں ترمیم کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔نادرا ریکارڈ میں شہری کی تصویر اور بائیومیٹرک معلومات پہلے سے موجود ہونے کی صورت میں وہ موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ کارڈ کے متبادل اجرا اور دیگر خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن مراکز پر رش کم کرنے کے ساتھ شناختی خدمات کو زیادہ سے زیادہ آن لائن منتقل کرنا ہے۔ادارے کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر شناختی کارڈ کی تجدید، معلومات میں تبدیلی اور دوبارہ اجرا کے علاوہ بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایپ میں موبائل فون کے ذریعے فنگر پرنٹس کی تصدیق اور تازہ تصویر بنانے کی سہولت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار اپنی درخواست کا اسٹیٹس بھی آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔تاہم نادرا کی تمام خدمات کے لیے گھر بیٹھے کارروائی مکمل کرنا ممکن نہیں۔

پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والے شہری کی درخواست کسی قریبی خونی رشتے دار کے اکاؤنٹ سے شروع کی جاسکتی ہے، لیکن اس کے بعد درخواست گزار اور متعلقہ رشتے دار کو بقیہ مراحل مکمل کرنے کے لیے نادرا مرکز جانا ہوگا۔اسی طرح پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے ب فارم حاصل کرنے والے بچے کی عمر 18 سال ہونے کے بعد جب پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ بنوایا جائے گا تو اس کے لیے نادرا دفتر میں خود حاضر ہونا لازمی ہوگا۔جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے بھی متعلقہ وارث کو مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ نادرا کے نامزد مرکز میں ذاتی طور پر درخواست جمع کرانا ہوگی۔ البتہ دیگر قانونی ورثا اپنی بائیومیٹرک تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر سے ہی مکمل کرسکتے ہیں۔نادرا کی ان ڈیجیٹل سہولتوں سے شہریوں کو معمول کی شناختی خدمات کے لیے بار بار دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، تاہم پہلی مرتبہ رجسٹریشن اور بعض قانونی معاملات میں ذاتی حاضری کی شرط بدستور برقرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…