لاہور (این این آئی)پنجاب کے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس مقرر ہوگئے ۔
محکمہ خزانہ پنجاب کا جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026ء سے ہوگا۔گریڈ ایک کے سرکاری ملازمین کی ماہانہ کٹوتی 722روپے مقرر کیے ۔ گریڈ 2 کی ماہانہ کٹوتی ایک ہزار 273اور گریڈ 3کی ایک ہزار 382روپے مقرر کی گئی ۔گریڈ 4کی ماہانہ کٹوتی ایک ہزار 483اور گریڈ 5کی ایک ہزار 598روپے مقرر کردی ۔گریڈ 6کی ایک ہزار 704اورگریڈ 7کی ایک ہزار 805روپے کٹوتی ہوگی۔گریڈ 8کی ایک ہزار 922اور گریڈ 9کی 2ہزار 32روپے ماہانہ کٹوتی مقرر کی گئی ۔گریڈ 10کی 2ہزار 157اور گریڈ 11کی 2ہزار 306روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی ۔گریڈ 12کی ماہانہ کٹوتی 3ہزار 964،گریڈ 13کی 4ہزار 290روپے مقرر کی گئی ۔گریڈ 14کی 4ہزار 673اور گریڈ 15کی 5ہزار 154روپے ماہانہ کٹوتی مقرر کی گئی ۔گریڈ 16کے ملازمین کی ماہانہ کٹوتی 5ہزار 962روپے مقرر کردیئے گئے ۔بیوروکریسی میں گریڈ 17کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 7ہزار 619روپے مقرر کیے گئے ۔
گریڈ 18کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 9ہزار 562روپے مقرر کردیے ۔گریڈ 19کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 12ہزار 801روپے مقرر اورگریڈ 20کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 14ہزار 350روپے مقرر جبکہ گریڈ 21کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 15ہزار 930روپے مقرر ہوئے ۔جبکہ گریڈ 22کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 17ہزار 605روپے مقرر کر دیئے ۔تربیت یا چھٹی کے دوران بھی جی پی فنڈ کی کٹوتی جاری رہے گی،بغیر تنخواہ غیر معمولی رخصت کی صورت میں جی پی فنڈ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔محکمہ خزانہ نے پنجاب جنرل پراویڈنٹ فنڈ رولز 1978ء میں ترمیم کر دی۔ نوٹیفکیشن تمام محکموں، کمشنرز اور ضلعی اکانٹس افسران کو ارسال کر دیا گیا۔



















































