جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

اے آئی سے بنائی گئی ”خاتون وکیل”کی وائرل ویڈیوز کا معاملہ سائبر کرائم ایجنسی پہنچ گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ مبینہ خاتون وکیل کی ویڈیوز کا معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تک پہنچ گیا ۔

علشبہ ایڈووکیٹ نامی خاتون کی متعدد مشہور شخصیات کے ساتھ عدالت میں پیشی کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن کے وائرل ہونے کے بعد اے آئی سے بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔لاہور میں ایڈووکیٹ آصف محمود کی جانب سے این سی سی سی آئی اے کو جمع کرائی گئی تحریری درخواست میں ٹک ٹاک پر مبینہ جعلی اکائونٹ کے ذریعے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی اشاعت پر تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق ٹک ٹاک پر ایڈووکیٹ علشبہ نور، ایڈووکیٹ علشبہ میڈم، شوال ایمان، کوئین مانو، علشبہ ایڈووکیٹ اور دیگر ناموں سے موجود سوشل میڈیا اکائونٹس سے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایسی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ایک خاتون کو وکلا ء کے روایتی سیاہ کوٹ اور یونیفارم میں دکھایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ مواد نامناسب اور توہین آمیز انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف وکلا ء کے پیشے کا تشخص متاثر ہو رہا ہے بلکہ خواتین وکلا ء کو بھی سوشل میڈیا پر تضحیک اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود چند مخصوص اکائونٹس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں اس مبینہ خاتون وکیل کو کئی مشہور شخصیات کے ساتھ وکیل کے طور پر دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انہیں لاہور کی عدالت کے احاطے میں مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور ایک اور ویڈیو میں لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے ہمرا دکھایا گیا تھا۔ویڈیوز سامنے آنے کے بعد کئی صارفین اے آئی سے بنی اس خاتون وکیل کو ان شخصیات کی وکیل قرار دیتے رہے جب کہ ان فرضی اکائونٹس کے فالوورز بھی لاکھوں میں پہنچ گئے۔درخواست میں مختلف قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے ان اکائونٹس کی حقیقت، اسے چلانے والے افراد کی شناخت اور اس مواد کی تیاری میں کسی حقیقی شخص کی تصاویر یا ظاہری شناخت کے ممکنہ استعمال کی تحقیقات ضروری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…