جمعرات‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

متعدد یورپی ممالک کی ایئر لائنز میں بم کی اطلاع، رخ تبدیل کرنا پڑ گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

ڈبلن (این این آئی)آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے اٹلی کے شہر روم جانے والے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فرانسیسی ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ اعظم کے دفتر نے اس واقعے کی تصدیق کی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر لنگس کی ایئر بس اے 320 جمعرات کی صبح آئرلینڈ سے روانہ ہوئی تھی، تاہم پرواز کے دوران ہنگامی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد اسے شمالی فرانس میں واقع ایوروکس کے ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔دوسری جانب اٹلی کے شہر میلان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا جانے والی وِز ایئر کی ایک پرواز نے بھی ہنگامی الرٹ جاری ہونے کے بعد اپنا رخ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی جانب موڑ لیا تاہم اس پرواز کو بم کی دھمکی ملنے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی اور اس کا رخ تبدیل کیے جانے کی وجہ بھی تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

ادھر یورپی ممالک کی دیگر متعدد ایئر لائنز میں بھی بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد تمام پروازیں بحفاظت لینڈ کر گئیں۔رپورٹ کے مطابق بلغاریہ میں 3 پروازیں بم کی اطلاع پر اتارلی گئیں، جس میں سے کوپن ہیگن سے میڈرڈ جانے والی 2 پروازوں کو صوفیہ میں لینڈ کرایا گیا، جبکہ لندن سے آنے والی پرواز کو پلودیو میں اتارا گیا۔بیلجیئن میڈیا کے مطابق مشکوک رپورٹ پر کمرشل طیارہ برسلز ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا، جبکہ ہیلنسکی سے روم جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع کے بعد اطالوی ایئر کرافٹ یونٹس نے طیارے کو بحفاظت روم پہنچا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…