جمعرات‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

لاہور ،3سالہ بچی کا جنسی استحصال،ملزم گھر میں آنے والا قریبی رشتے دار نکلا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)3سالہ بچی کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گھر میں آنے والا قریبی رشتے دار نکلا۔

پولیس کے مطابق بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے اب بچ نہیں سکتے۔ قریبی رشتے دار کی جانب سے 3سالہ بچی کے جنسی استحصال کے واقعے پر نواں کوٹ پولیس نے ملزم حسن کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق وقوعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق والدین کی عدم موجودگی میں ملزم گھر میں داخل ہوا۔ والد کے مطابق گھر میں ان کی دونوں بیٹیاں اور بیٹا موجود تھے، موقع پا کر ملزم نے سب سے چھوٹی بیٹی کو ہراساں کیا۔والد کے مطابق ملزم نے بچی سے غیر اخلاقی حرکات کیں، خوف کے باعث بچی خاموش رہی۔ بعد ازاں خوف و ہراس سے نکل کر بچی نے والدین کو اپنی آپ بیتی اپنی زبان میں سنائی۔

متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت اپنی ذمہ داری ہے، والدین اپنے بچوں کے رویوں میں غیر معمولی تبدیلی کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ غیر محفوظ حالت جنسی استحصال کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں، مجبوری کی صورت میں بچوں کو محفوظ ہاتھوں میں دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…