اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز اپنی منزل کراچی آرہی تھی کہ ایئرپورٹ کی حدود میں لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈفریموں کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے طیارے کو لینڈ کروایا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔انتظامیہ نے طیارے کو کلیئرنس تک کراچی میں گراؤنڈ کر دیا ہے۔طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات سے ایئرلائنز کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔



















































