جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

24 میں سے صرف 8 گھنٹے گیس فراہمی کا پلان ! صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کے باعث ملک بھر کے گھریلو صارفین کو روزانہ 16 گھنٹے تک گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس حوالے سے حکومت نے موسمِ سرما کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ پٹرولیم نے مجوزہ ’ونٹر گیس مینجمنٹ پلان‘ مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں کے دوران صرف 8 گھنٹے گیس فراہم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ منصوبے میں ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو ترجیح دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ باقی اوقات میں سپلائی بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مجوزہ منصوبے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی تقسیم کار کمپنیاں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) اپنے متعلقہ علاقوں کے لیے فراہمی کا شیڈول جاری کریں گی۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سوئی ناردرن اس وقت گھریلو صارفین کو روزانہ 487 ملین کیوبک فٹ، جبکہ سوئی سدرن 286 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کر رہی ہے۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 773 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے، تاہم سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ طلب میں اضافے سے گیس کے نظام پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

گیس کی ممکنہ طویل بندش سے پہلے ہی مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب گیس کی کمی کے باعث ایل پی جی سلنڈروں پر انحصار بڑھنے کی صورت میں صارفین کو ان کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روزانہ 16 گھنٹے گیس بند رکھنے کی تجویز فی الحال زیرِ غور ہے۔ حکومت کی جانب سے حتمی منظوری اور گیس کی فراہمی کے اوقات سے متعلق باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…