جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے منظور کردہ 74 قوانین کا جائزہ لیا جائے گا جس کیلئے محکمہ قانون نے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی، جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں جب کہ پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025 بھی نظرثانی کے لیے زیر غور ہے، پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ میں ممکنہ ترامیم یا اسے واپس لینے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ میں ممکنہ تبدیلیوں کے اثرات 9 مئی 2023 کے مقدمات کے تناظر میں بھی زیر بحث ہے، کمیٹی کی سفارشات کے بعد قوانین میں ترمیم یا انہیں واپس لینے کا حتمی فیصلہ مجاز اتھارٹی کرے گی۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…