اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں ہونے والے لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔
فیشن ویک کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی، جس میں عفت عمر کو معروف فیشن ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دونوں کے تاثرات بھی نمایاں تھے، تاہم پس منظر میں کلام چلنے کے دوران رقص کرنے پر اداکارہ کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے عفت عمر نے بتایا کہ جب انہوں نے رقص شروع کیا تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ پس منظر میں کلام چل رہا ہے۔
ان کے مطابق، جیسے ہی ان کی توجہ کلام کے بولوں کی جانب گئی، انہوں نے فوری طور پر رقص روک دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پہلے ہی معلوم ہوتا کہ پس منظر میں کلام چلایا جا رہا ہے تو وہ ہرگز اس پر رقص نہ کرتیں۔



















































