بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

datetime 28  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں اور محکموں نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

اکتوبر اور نومبر 2026 کے دوران متعدد عہدوں پر ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند امیدوار آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ دستیاب آسامیوں میں آئی ٹی، انجینئرنگ، انتظامی امور، مالیات، قانون، تحقیق اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں کے عہدے شامل ہیں۔جن اداروں میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے، ان میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میژرز، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) اور مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی، پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ، پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ، دی اربن یونٹ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پنجاب میں افرادی قوت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کے منصوبے کے تحت بھی مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔دستیاب تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز میں نیٹ ورک اینڈ سکیورٹی انجینئر اور ڈیواپس انجینئر کی دو آسامیاں ہیں، جن کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں اندرونی امور، آڈٹ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، فل اسٹیک ڈیولپمنٹ، انسانی وسائل اور ڈیٹا و سسٹمز سے متعلق 12 عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے۔پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، جنرل منیجر ٹیکنیکل اور کمپنی سیکریٹری سمیت چار اہم عہدوں کے لیے درخواستیں 30 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ میں اسسٹنٹ منیجر ریسرچ اور مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے عہدوں کے لیے بالترتیب 30 اکتوبر اور 5 نومبر کی آخری تاریخیں دی گئی ہیں۔خصوصی تعلیم کے محکمے کے تحت خودمختار ای ارن ٹریننگ پروگرام میں ڈیجیٹل لٹریسی، سوشل میڈیا، ای کامرس اور یوٹیوب سے متعلق تربیت دینے والے افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس عہدے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم نومبر ہے، جبکہ دی اربن یونٹ میں کمیونیکیشن آفیسر کی آسامی کے لیے 3 نومبر تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں انجینئرز، پروگرام مینیجرز، افسران، انفارمیشن سکیورٹی، اسٹارٹ اپس اور مارکیٹنگ سے متعلق مجموعی طور پر 63 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان عہدوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 نومبر ہے۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی میں کاربن مارکیٹس اور کلائمیٹ فنانس کے ماہر سمیت پانچ عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ کاربن مارکیٹس کے ماہر کے لیے آخری تاریخ 5 نومبر، جبکہ چیئرمین کے پرسنل اسسٹنٹ، ویٹر، اسسٹنٹ منیجر ہیومن ریسورسز اور لا آفیسر کے عہدوں کے لیے 10 نومبر مقرر ہے۔لاہور میں قائم مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم میں تھراپسٹ، کونسلر، لائف اسکل کوچ اور ریسپشنسٹ سمیت سات آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ امیدوار 6 نومبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے وزیراعلیٰ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام میں ایمیشن ٹریڈنگ سسٹم کے سینئر منیجر، ٹیکنالوجی بیسڈ کاربن اسپیشلسٹ اور لیگل اینڈ کنٹریکٹس آفیسر کے عہدوں کے لیے درخواستیں 7 نومبر تک طلب کی گئی ہیں۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کی ایک آسامی موجود ہے، جس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے۔ اسی طرح امپروونگ ورک فورس ریڈینس اِن پنجاب منصوبے کے تحت پروجیکٹ مینیجر سول ورکس، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اکاؤنٹس آفیسر کے عہدوں کے لیے 10 نومبر تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے مصنوعی ذہانت کے ونگ، اے آئی ڈیلیوری یونٹ میں قیادت، ڈیٹا، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، انفراسٹرکچر، قانون، مالیات اور ابلاغ عامہ سے متعلق 37 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان عہدوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 نومبر ہے۔مجموعی طور پر فراہم کردہ فہرست میں مختلف اداروں کی 140 آسامیوں کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم درخواست دینے سے قبل امیدواروں کو متعلقہ محکمے کا مکمل اشتہار دیکھ کر عہدوں کی تعداد، اہلیت اور آخری تاریخ کی تصدیق کرنی چاہیے۔ملازمتوں کے لیے درخواستیں پنجاب حکومت کے آن لائن جاب پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ امیدوار سب سے پہلے jobs.punjab.gov.pk پر جائیں اور اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اس کے بعد تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربے اور رابطے کی معلومات سمیت مطلوبہ تفصیلات مکمل کریں۔

پورٹل پر دستیاب ملازمتوں کی فہرست میں سے اپنی پسند کی آسامی منتخب کریں اور ’ویو ڈیٹیلز‘ کے ذریعے اس کا مکمل اشتہار پڑھیں۔ درخواست جمع کرانے سے پہلے تعلیمی قابلیت، تجربے، عمر کی حد اور ڈومیسائل سے متعلق شرائط کا جائزہ لینا ضروری ہے۔امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواست آن لائن جمع کرائیں اور درخواست جمع ہونے کی تصدیق یا اس کی نقل اپنے پاس محفوظ رکھیں، تاکہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کیا جاسکے۔



کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…