بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

تین سالہ بچے کی فٹبال مہارت تنازع بن گئی، لیگ انتظامیہ نے پولیس بلا لی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں تین سالہ بچے کو فٹبال میں غیر معمولی مہارت دکھانے پر یوتھ لیگ سے نکالنے کے معاملے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ،

منتظمین کی شکایت پر پولیس بھی پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچے نیواڈا کے والدین، مارتاسیا گریفن اور ڈان پیئر کا مقف ہے کہ ان کے بیٹے کو دوسرے بچوں کے مقابلے میں بہتر کھیلنے اور زیادہ گول کرنے کی وجہ سے لیگ سے باہر کیا گیا۔والدین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں بچہ مخالف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر گول کرتا دکھائی دیتا ہے۔پولیس کی باڈی کیمرہ فوٹیج کے مطابق آئی نائن اسپورٹس کے ایک منتظم نے الزام لگایا کہ بچہ دوسرے کھلاڑیوں کو دھکے دے رہا تھا اور والدین کے ساتھ اختلاف کے بعد صورت حال خراب ہوگئی۔

منتظم نے پولیس سے خاندان کو وہاں سے ہٹانے کی درخواست بھی کی تاہم بچے کی والدہ نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو اچھی کارکردگی کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کے مطابق لیگ کی فیس تقریبا 300 ڈالر تھی۔ونٹر پارک پولیس نے واضح کیا کہ اہلکاروں کے پاس خاندان کو پارک سے زبردستی نکالنے یا اس پر تجاوزِ ملکیت کا الزام عائد کرنے کی بنیاد نہیں تھی۔پولیس کے مطابق خاندان نے تعاون کیا، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور لیگ کی جانب سے رقم واپس کرنے کی پیشکش کی گئی۔



کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…