پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں بارشوں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 28 اکتوبر سے پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں موسم مزید سرد ہونے کی توقع ہے، جبکہ پہاڑی مقامات پر درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق 28 اکتوبر سے مغربی موسمی نظام پنجاب میں اثر انداز ہونا شروع ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث موسم نسبتاً سرد ہونے کا امکان ہے، اس لیے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے اور سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے

۔دوسری جانب کراچی میں بھی رات کے اوقات میں موسم تبدیل ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رات کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم دن کے دوران گرمی کا احساس برقرار رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں سردی کا موسم عموماً زیادہ طویل نہیں ہوتا، اسی لیے شہریوں کو موسم میں تبدیلی کا انتظار رہتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مختلف علاقوں میں موسم کے معمولات اور دورانیے میں فرق بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں فی الحال موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم نئے مغربی نظام کی آمد سے آئندہ دنوں میں موسمی حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے آغاز کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں سے باخبر رہیں، بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز ہواؤں کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…