جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

قرضوں کے لیے شیڈول بینک حکومت کا سہارا بن گئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک )رواں مالی سال کے دوران حکومت بجٹ اخراجات کے لیے شیڈول بینکوں پر انحصار کررہی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے نومبر کے پہلے ہفتے تک حکومت کی جانب سے شیڈول بینکوں سے 454ارب روپے کے قرضے لیے گئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران شیڈول بینکوں سے لیے گئے 104.7ارب روپے کے مقابلے میں 349.4ارب روپے زائد ہیں۔ شیڈول بینکوں پر قرضوں کے لیے بڑھتے ہوئے انحصار کے سبب حکومت کے شیڈول بینکوں سے مجموعی قرضے 5ہزار 359ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جن میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ہزار 413ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں حکومت نے اسٹیٹ بینک کے قرضے واپس کیے ہیں اور شیڈول بینکوں سے نئے قرضے لیے جارہے ہیں۔ حکومت کی بجٹ کے لیے قرض گیری نومبر کے پہلے ہفتے تک 226.1ارب روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 228.7 ارب روپے کی قرض گیری کے ا?س پاس ہے۔
وفاقی حکومت نے نومبر کے پہلے ہفتے تک 321.7ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں لیے گئے 215.7ارب روپے قرضوں سے 106ارب روپے زائد ہیں۔ وفاقی حکومت نے نومبر کے پہلے ہفتے تک اسٹیٹ بینک 132.4 ارب روپے کے قرضے واپس کیے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک سے 111.1 ارب روپے کے قرضے لیے گئے تھے۔ صوبائی حکومتوںنے نومبر کے پہلے ہفتے تک 95.6 ارب روپے کے قرضے ادا کیے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں صوبائی قرضوں میں 13ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا صوبائی حکومتوں نے رواں مالی سال اسٹیٹ بینک کو 93.1ارب روپے اور شیڈول بینکوں کو 2.6ارب روپے کے قرض واپس کیے۔ایک جانب قرضوں کیلیے حکومت کا شیڈول بینکوں پر انحصار بڑھ رہا ہے، دوسری جانب پرائیوٹ سیکٹر کی جانب سے قرض گیری میں نمایاں کمی کا رجحان ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی سے اکتوبر کے دوران نجی شعبے کو 25.4ارب روپے کے قرضے حاصل کیے گئے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں نجی شعبے کو 58.4ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے تھے۔
نجی شعبے کی جانب سے ورکنگ کیپٹل قرضوں کی مد میں 42.6ارب روپے واپس کیے گئے گزشتہ مالی سال کے دوران ورکنگ کپیٹل قرضوں میں 54.4ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ ایکسپورٹ فنانس کی مد میں جاری کیے گئے 2ارب روپے کے قرضے لوٹائے گئے گزشتہ سال اس مد میں 13.6ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا اسی طرح امپورٹ فنانس کیلیے جاری کردہ قرضوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران درا?مدات کیلیے 9.5ارب روپے کے قرضے دیے گئے گزشتہ مالی سال کے دوران اس مد میں 53.7ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے تھے۔ نجی شعبے کیلیے زیادہ طلب فکسڈ انویسٹمنٹ میں دیکھی جارہی ہے اس مد میں رواں مالی سال 25.6 ارب روپے کے قرضے دیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال 11.2 ارب روپے کے قرضے واپس کیے گئے تھے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…