اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے،
جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 91 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے ہوگا اور یہ 26 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔



















































