جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

وزارت ملتے ہی ڈی جی فوڈ کی میوزیکل چیئر شروع، 24 گھنٹوں میں 2 مرتبہ ڈی جی فوڈ تبدیل

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کی نئی صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا چارج سنبھالتے ہی ڈائریکٹر جنرل فوڈ کی تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

صرف 24 گھنٹوں کے اندر دو مرتبہ ڈی جی فوڈ کی تعیناتی تبدیل ہونے سے محکمے کے انتظامی معاملات اور افسران کی بار بار تبدیلی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمیٰ بٹ کو صوبائی وزیر کا عہدہ ملنے سے پہلے ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کو تبدیل کیا گیا تھا، جس کے بعد گریڈ 19 کے افسر وسیم کی خدمات اس عہدے کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔ تاہم نئی وزیر کے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وسیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ ان کے سابقہ محکمے کے سپرد کر دی گئیں۔بعد ازاں ڈی جی فوڈ کی ذمہ داریوں کے لیے کیپٹن (ر) سیف جپہ کی خدمات حاصل کر لی گئیں، جو اس سے قبل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

محکمہ فوڈ میں مختصر وقت کے دوران ہونے والی ان مسلسل تبدیلیوں نے انتظامی فیصلوں کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ ایک ہی عہدے پر اتنی جلدی بار بار افسران تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کی بنیادی ذمہ داری عوام کو آٹے، چینی، دودھ اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی میں درپیش مسائل، ملاوٹ اور ممکنہ قلت جیسے معاملات پر قابو پانا ہے۔ تاہم سلمیٰ بٹ کے وزارت کا منصب سنبھالنے کے ابتدائی دنوں میں ڈی جی فوڈ کی تبدیلیوں کے باعث محکمے کی ترجیحات اور انتظامی حکمت عملی پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…