بدھ‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2026 

بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کیا جائے، الیکشن کمیشن نے حکم جاری کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے بلدیاتی قانون کے تحت کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن حکام پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کمیشن کا مختصر حکم نامہ بھی پڑھ کر سنایا جس میں اسلام آباد میں 2015 کے قانون کے مطابق انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک نے بریفنگ دی کہ اسلام آباد میں چھ مرتبہ حلقہ بندیاں کی جا چکی ہیں، چار مرتبہ انتخابی شیڈول بھی جاری کیا گیا، آخری انتخابی پروگرام نو اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا تھا جس کے تحت فروری 2026 میں پولنگ ہونا تھی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت کے جاری کردہ صدارتی حکم کی مدت 6 ستمبر کو ختم ہوگئی، 14 اکتوبر کو حتمی حلقہ بندیاں شائع کر دی گئیں، وزارت داخلہ کو صدارتی حکم کی مدت ختم ہونے سے متعلق دو مرتبہ یاددہانی کے خطوط بھجوائے۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی حکومت کے قواعد اب تک فراہم نہیں کیے گئے، وزارت قانون نے قواعد کی منظوری دینے سے بھی انکار کر دیا، وفاقی حکومت نے تاحال نیا بلدیاتی قانون نہیں بنایا، لہٰذا 2015 کا بلدیاتی قانون موجود ہے اسی کے تحت انتخابات کی اجازت دی جائے۔

سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پیش کیے گئے حقائق درست ہیں، 2015 کے قانون کے تحت انتخابات کی صورت میں اب تک کی کارروائی ختم کرنا پڑے گی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اگر 2015 کے قانون کے تحت انتخابات کروائے جائیں تو حلقہ بندیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور وزراء کی کمیٹی نے یقین دہانیاں کرائی تھیں، ایسا محسوس ہوتا ہے حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتی۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات قانون کے تحت کروانا لازم ہیں، الیکشن کمیشن مجبور ہو کر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ انتخابات سے متعلق شیڈول آج ہی جاری کیا جائے۔



کالم



زندگی کا ذائقہ


یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…