اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں،
جس کے بعد دونوں ایندھن سستے ہوگئے ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے بھی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 16 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 20 اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔



















































