اسلام آباد(این این آئی)ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔
سینیٹ نے سینیٹر عبدالقادر کا پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔ترمیمی بل میں کہا گیاکہ ارکان سینیٹ کو بھی ارکان اسمبلی کی طرح لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دیا جائے۔سینیٹ میں سینیٹر فوزیہ ارشد کا فوجداری قوانین ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔



















































