اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت گھٹنے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں،
جہاں سونے اور چاندی دونوں کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 165 ڈالر رہ گئی۔دوسری جانب پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1,372 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے میں فروخت ہونے لگا۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 175 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 294 روپے پر آگئی۔



















































