مظفرگڑھ(این این آئی)مظفرگڑھ میں پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے علاقے میں ایک شخص کو قتل کیا گیا جس پر مقتول کو اہلیہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ۔مقتول کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو ایسی کوئی چیز پلائی جس سے اس کی موت ہوئی جب کہ خاتون نے اپنی ساس کوبھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق خاتون اس وقت پولیس کی حراست میں ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔



















































