جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ای پاسپورٹ کے اجرا کے لیے مختلف کیٹیگریز کی فیسوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق فیس کا انحصار پاسپورٹ کی مدت، صفحات کی تعداد اور درخواست کی نارمل یا ارجنٹ پراسیسنگ پر ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ای پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند شہریوں کے لیے 5 سال اور 10 سال کی مدت کے پاسپورٹس کی فیسیں الگ الگ مقرر کی گئی ہیں، جبکہ فوری پراسیسنگ کے لیے معمول کی فیس سے زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

5 سالہ ای پاسپورٹ کی فیس

36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 72 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے 16 ہزار 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ارجنٹ کیٹیگری میں درخواست دینے والے شہریوں کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے اور 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 27 ہزار روپے ہوگی۔

10 سالہ ای پاسپورٹ کے نرخ

دس سال کی مدت کے لیے 36 صفحات والے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے حصول کے لیے 24 ہزار 750 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسی طرح ارجنٹ پراسیسنگ کے تحت 36 صفحات کے ای پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے اور 72 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق اس کی مدت، صفحات کی تعداد اور پراسیسنگ کیٹیگری منتخب کرسکتے ہیں۔

شہریوں کو درخواست جمع کرانے سے پہلے متعلقہ سرکاری ادارے سے فیسوں کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، تاکہ ادائیگی کے وقت کسی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…