جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

کینیڈا سے پاکستان منتقل ہونے والے میاں بیوی کی پُراسرار موت : پولیس کا اہم انکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2026 |

کراچی (نیوز ڈیسک) نارتھ کراچی میں کینیڈا سے پاکستان منتقل ہونے والے معمر میاں بیوی کی گھر سے لاشیں ملنے کے واقعے نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو کوئی زہریلی چیز کھلائی یا پلائی گئی ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 65 سے 70 سالہ محمد یامین اور نفیسہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں تھانہ سرسید کی حدود میں بی اماں پارک کے قریب واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں زیادہ خون نظر آنے کے باعث تیز دھار آلے سے قتل کیے جانے کا شبہ تھا، تاہم بظاہر دونوں کے جسموں پر ایسے وار کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ انہیں زہریلی چیز دی گئی ہو، لیکن موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

پولیس کے مطابق گھر میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا، جس کے باعث وہاں مختلف مزدوروں کی آمدورفت بھی رہتی تھی۔ تفتیشی ٹیم اس پہلو سمیت دیگر ممکنہ وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گھر کا ایک حصہ اور ایک دکان کرائے پر دی گئی تھی، جبکہ میاں بیوی گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے تاکہ واقعے کے حقائق اور ممکنہ محرکات معلوم کیے جاسکیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی وسطی سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں اور ابتدائی پیش رفت سمیت مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے پاکستان منتقل ہونے والے بزرگ میاں بیوی کی موت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے ذریعے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔



کالم



 عمران خان بھٹو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…