جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے ”کھلاڑیوں“کوخوشخبری سنادی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
UAE - Dubai - Nov 11 - 2010: Imran Khan pose for aportrait at Celebration of Entrepreneurship conference at Madinat Jumeriah conference centre. ( Jaime Puebla - The National Newspaper )
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کے پی کے میں پرویز خٹک کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہپرویز خٹک کی حکومت وقت پورا کرےگی ¾عوام کو آنے والے دنوں میں بہت بڑا فرق نظر آئےگا ¾صوبے میں اگلی باری بھی پی ٹی آئی کی ہوگی ¾ اگلے انتخابات میں ہمیں حکومت ملی تو پنجاب اور سندھ پولیس کو مثالی اور عوام دوست پولیس بنائینگے ¾ نواز شریف حکومت نے اپنے بزنس کی خاطر پاک چین راہداری منصوبے کا روٹ مغرب کی بجائے پنجاب کی طرف کیا تو کے پی کے عوام کے ساتھ ظلم ہوگا ¾ ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا،غریب عوام کو مفت ضروریات زندگی دیں گے ¾جن لوگوں نے ایزی لوڈ کے علاوہ پیسے بنائیںان کو بھی پکڑیں گے ¾ عمران خان مر جائیگا کبھی کسی سے قرضہ نہیں لے گا ¾سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی چوری چھپانے کےلئے جمع ہوگئیں ¾ایک کپتان سب کا مقابلہ کرے گا ¾ عوامی جمہوری اتحاد کا پی ٹی آئی میں انضمام اچھا فیصلہ ہے۔ وہ اتوار کوشیوہ آڈہ ( کرنل شیر کلے) ضلع صوابی میں عوامی جمہوری اتحاد کے پی ٹی آئی میں ادغام کے سلسلے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے پی ٹی آئی میں ادعام پر صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی اور تمام قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے صوبہ کے پی کے میں پی ٹی آئی سب سے بڑی مضبوط قوت بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اگلے الیکشن میں ہمیں حکومت ملی تو پنجاب اور سندھ پولیس کو بھی صوبہ خیبر پختونخوا پولیس کی طرح مثالی اور عوام دوست پولیس بنائینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر میاں شریف کی حکومت نے اپنے بزنس کی خاطر پاک چائنہ راہداری منصوبے کا روٹ مغرب کی بجائے پنجاب کیا تو یہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم ہو گالہٰذا میاں صاحب ذاتی بزنس کا سوچ نہ کریں بلکہ پہلے مغربی روٹ پر کام شروع کیا جائے پھر دوسرے روٹ پر کام شروع کریں۔ انہوںنے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی چوریاں چھپانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اکٹھی ہو چکی ہے کیونکہ ہم نے صوبہ خیبر پختونخوا میں جو احتساب سیل قائم کیا ہے وہ انتہائی غیر جانبدار ہے ۔ملک کا پہلا آزاد احتساب سیل پختونخوا میں بنا اور اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں میں احتساب سیل سے کہتا ہوں کہ باقی چوروں کو بھی پکڑ کر ان سے قوم کا پیسہ وصول کریں جنہوں نے ایزی لوڈ کے علاوہ پیسہ بنایا ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کر نی چاہئے۔انہوںنے کہا کہ بھکاری کی طرح کسی ملک سے قرض نہیں لینگے ¾خوددار قوم قرضوں سے نہیں پلی عمران خان مر جائیگا لیکن کبھی کسی سے پیسہ نہیں مانگے گا۔ کبھی ایزی لوڈ نہیں لیا اس لئے آج دوسرے لوگ بھی ایزی لوڈ سے ڈرتے ہیںانہوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکس لگانے کی بجائے پیسہ عوام پر خرچ ہو گاسڑکوں پر نہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی حکومت کی کارکردگی کی بدولت صوبے میں آئندہ حکومت دوبارہ پاکستان تحریک انصاف ہی کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پختونوں کا پیسہ دوبئی اور دیگر ممالک چلا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو خیبر پختونخوا میں ستر فی صد کارخانے بند پڑے تھے پی ٹی آئی حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت آج صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔ یہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ یتیموں اور بیواﺅں کو سپیشل پیکیجزدینگے ¾خیبر پختونخوا میں کسی وزیر یا دیگر حکومتی ذمہ دار نے آج تک کسی کو بھرتی یا تبدیل کر نے کے لئے سفارش نہیں کی حتی کہ میں نے بھی آج تک کوئی سفارش نہیں کی۔ جب عمران خان سفارش نہیں کرئے گا تو کسی کو جرآت نہیں ہو گا کہ وہ کسی کی سفارش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کی پولیس پورے پاکستان کے لئے نمبر ۱ اور مثالی پولیس ہے جس کا اعتراف سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی کیا۔ جب پولیس غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہوں تونہ صرف صوبے میں امن ، خوشحالی اور ترقی آئے گی بلکہ صوبے میں سرمایہ کاری بھی ہو گی جس کی وجہ سے معیشت مستحکم ہو گی اور بے روزگاروں کو روزگار ملے گا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سب سے پہلے پولیس کو درست کیا اور اس کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے عملی اقدامات اُٹھائے جس کی وجہ سے آج ملک میں سب سے بہترین ہسپتال صوبہ خیبر پختونخوا میں ملیں گے۔ پولیس میں تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کرائی گئی ہے اسی طرح بائیو میٹرک سسٹم کی بدولت آج خیبر پختونخوا کے سکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹرز سو فیصد ڈیوٹی کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب ہر کسی کے ساتھ ہو کر سب کے ساتھ باریاں لیتے ہیں ۔ ہم نے سٹریٹ چلڈرن کے لئے زمونگ کور ( ہمارا گھر)کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے اور اس میں وسیم اکرم سٹریٹ چلڈرن کو کوچنگ کرینگے۔ ہم بچوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی بھی بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نوکریاں اور تھانے بکتے تھے لیکن ہماری حکومت نے لوٹ مار اور کرپشن کے تما م راستے بند کر دیئے ہیں ۔صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت بچوں کی تعلیم پر پیسہ خرچ کر رہی ہے۔ جو بچے راستوں اور گلیوں میں پھرتے تھے ان کے لئے جو منصوبہ شروع کیا گیا ہے پشاور کے بعد مردان اور صوابی میں بھی زمونگ کور ( ہمارا گھر) کا منصوبہ شروع کرینگے۔ پورا پاکستان دیکھے گا کہ اس منصوبے کے تحت ہم اپنے بچوں کا کس طرح خیال رکھتے ہیں نوجوانوں کو عظیم قوم بنانا ہو گا اس کے لئے ہم عملی کر دار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے اندر عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہو گا۔ اس میں کوئی کرپشن کا تصور نہیں کرئے گا میں پرویز خٹک کا دل سے شکریہ ادا کر تاہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جو بچے گلی اور راستوں میں رل رہے تھے ان کے لئے زمونگ کور پروگرام شروع کر دیا ان بچوں کے لئے گھریں بھی بنا دینگے۔ صوبائی حکومت کی کارکردگی کی بناءپر آئندہ الیکشن کے لئے ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانا پڑے گا۔ صوبے کے ہر تحصیل اور یونین کونسل میں کھیلوں کے میدان بنائینگے۔ تعلیم اور صحت پر ہماری حکومت خصوصی فوکس کرر ہی ہے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…