بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

9 سال سے ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کی سفارش

datetime 14  اکتوبر‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں 9 سال سے ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کی سفارش کردی گئی۔

خیبرپختونخوا میں پیشگی منظوری کے بغیر طویل عرصے تک ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے 26میڈیکل آفیسرز کو ملازمت سے برطرف کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔محکمہ صحت نے غیرقانونی غیرحاضری کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پیشگی اجازت کے بغیر ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمے نے طویل مدت سے غیرحاضری پر متعلقہ میڈیکل آفیسرز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے، جبکہ بعض ڈاکٹرز کی غیرحاضری کئی برسوں پر محیط ہے۔محکمہ صحت کے مطابق غیرحاضر 26میڈیکل آفیسرز میں بعض ڈاکٹرز 2017سے ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ کچھ ڈاکٹرز 8، 9سال سے غیرحاضر ہیں، جبکہ بعض کی غیرحاضری کا دورانیہ 2سال ہے۔

ان ڈاکٹروں کی طویل غیرحاضری کو کارروائی کی سفارش کی بنیاد بنایا گیا ہے۔محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق غیرحاضر ڈاکٹروں کو متعدد مرتبہ ان کے گھروں کے پتے پر سرکاری مراسلے بھی ارسال کیے گئے، تاہم کسی نے ان مراسلوں کے جواب میں محکمہ سے رابطہ نہیں کیا۔محکمہ صحت نے پیشگی منظوری کے بغیر طویل غیرحاضری پر میڈیکل آفیسرز کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کی سفارش کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…