بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات،وائٹ ہاؤس نے استعفیٰ طلب کرلیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وائٹ ہائوس نے یونان میں امریکی سفیر کمبرلی گلفوئل سے مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق الزامات سامنے آنے کے بعد استعفیٰ طلب کرلیا ۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی گلفوئل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابق منگیتر بھی ہیں اور ان کے خلاف کرپشن کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ایک روز قبل امریکیصدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ان الزامات کے باعث کمبرلی گلفوئل سے خوش نہیں ہیں جس پر انتظامیہ ان کی برطرفی پر غور کر رہی ہے۔منگل کو وائٹ ہائوس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں بتایا کہ کمبرلی گلفوئل سے استعفیٰ دینے کو کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کمبرلی گلفوئل نے سینیٹ سے بطور سفیر منظوری ملنے سے چند روز قبل ٹرمپ کے حامی عطیہ دہندہ ایرک ڈیٹرز سے اپنے کریڈٹ کارڈ کے ایک لاکھ ڈالر کے بل کی ادائیگی کے لیے رقم مانگی تھی۔ایرک ڈیٹرز کا دعویٰ ہے کہ کمبرلی گلفوئل نے اس کے بدلے مجھے ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات تک رسائی دلانے کی پیشکش کی تھی۔تاہم کمبرلی گلفوئل کے وکلا نے ان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرک ڈیٹرز ان کی سابقہ تقاریر اور مشاورتی خدمات کے واجبات ادا کرنے کے ذمہ دار تھے۔کریڈٹ کارڈ کا بل جمع کروانے کے علاوہ کمبرلی گلفوئل پر یونانی تعمیراتی اور توانائی کمپنی کے مفادات کو فروغ دینے، ایک لابی کار کو سفارتی ملاقاتوں میں شامل کرنے اور مہنگے تحائف و سفری سہولتیں قبول کرنے سے متعلق الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل کا دفتر کمبرلی گلفوئل معاملات کا جائزہ لے رہا ہے جس کے بعد ان پر مقدمے کا اندراج بھی کرایا جا سکتا ہے اور اس تحقیقات کے دوران ابتدائی طور پر ان سے استعفی طلب کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…