اسلام آباد(این این آئی)لائبہ اعجاز خودکشی کے معاملے میں اہم انکشاف ہوا ہے جبکہ مانسہرہ پولیس مبینہ سستی نہ کرتی تو لائبہ کی جان بچائی جاسکتی تھی،
مانسہرہ کے تھانہ سٹی میں ملزم نعمان کیخلاف 85 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج ہوا۔ذرائع نے کہا کہ دوران تفتیش پتا چلا کہ ملزم نعمان لائبہ سے پیسے لے رہا ہے، 85لاکھ فراڈ مقدمہ کے مدعی نے تفتیشی افسر کو لائبہ سے رابطہ کرکے متنبہ کرنے کا بھی کہا۔تفتیشی افسر نے لائبہ سے رابطہ کیا نہ ملزم نعمان کو گرفتار کیا، لائبہ کی موت سے ایک مہینہ قبل مدعی مانسہرہ پولیس کو لے کر اسلام آباد آیا۔ذرائع کے مطابق مانسہرہ پولیس، اسلام آباد پولیس کیساتھ مل کر نعمان کے گھر بھی گئی،
پولیس کے پہنچنے پر گھر میں موجود بچوں نے بتایا ملزم نعمان رات کو کہیں چلا گیا تھا۔ملزم نعمان نے مانسہرہ کے خاندان کے 12بچوں کو حساس ادارے میں بھرتی کروانے کی امید دلائی، ملزم نعمان نے ان 12لڑکوں لڑکیوں کے سی ایم ایچ سے میڈیکل بھی کروائے۔ملزم نے اس فیملی سے 85لاکھ روپے بٹورے، جس کا مقدمہ بھی درج ہے، ملزم نعمان نے اس فیملی کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر، سروس کارڈ بھی بناکر دیے۔



















































