لاہور( نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف ریاستی ادارے ہی نہیںبلکہ (ن) لیگ کو ووٹ دینے والے بھی حکومت سے گڈ گورننس کا تقاضہ کر رہا ہے ،تعلیم اورصحت سمیت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے منصوبے اس لئے شروع نہیں کئے جاتے کیونکہ ان کی لاگت کم ہونے کی وجہ سے بہت کم” حصہ “ نکلتاہے ،عمران خان سمجھدار انسان ہیں انہیں کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں۔ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ پورا لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف سڑکوں پر ہے لیکن حکمران عوام کی لاشوں پر سے اس کا روٹ گزارنے پر بضد ہیں ۔ آج عوام سوال کرتے ہیں کیا پاکستان میں دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، کیا سرکاری سکولوںمیں سہولیات پہنچا دی گئی ہیں ،سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کو ادویات میسر ہیں کہ اربوں روپے سے پل کھڑے کرکے وہاں بسیں اورٹرینیں دوڑانے کوترجیح دی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بھی اب سوچ بچا ر کرنا ہوگی وگرنہ موجودہ حکمران تو ہماری آنے والی کئی نسلوںکو پیشگی گروی رکھ دینے کے درپے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ گڈ گورننس کے حوالے سے بیان کے بعد حکومت کی طرف سے جس طرح سب اچھا کا تاثر دیا جارہا ہے حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ۔