سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کی ہلاکت میں ملوث مجرم کو معطل سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جرم قبول کرنے پر 20 سال کے ڈرائیور کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ عدالت نے ملزم پر 10 سال تک ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی بھی لگائی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت نے اچھا رویہ اپنانے کی ضمانت پر مجرم کی 2 سال قید کی سزا معطل کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں 20 سال کی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھی، نوجوان ڈرائیور سڑک پر بیٹھی طالبہ کو گاڑی مارتا ہوا فرارہوگیا تھا۔



















































