اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپی ممالک میں تارکین وطن کے ساتھ نارواسلوک،پاکستان کاشدیدردعمل،گوروں کو آئینہ دکھادیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ شام ¾عراق ¾افغانستان اور دیگر ممالک کے مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے شام ¾عراق ¾ افغانستان اوردوسرے ممالک میں تنازعات کی روک تھام کیلئے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی مداخلت سے حالات خراب ہوتے ہیں اور تشدد سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچتا ہے جس سے ملکی نظام متاثر ہوتا ہے اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ شام، عراق، افغانستان اور دوسرے ممالک میں تنازعات کی روک تھام کے لئے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بعض ممالک نے مسلمان پناہ گزینوں کوقبول کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ جو قانونی،سیاسی اور اخلاقی طور پر غلط ہے ¾ بحیرہ روم کے ساحل پر پیدا ہونے والے پناہ گزینوں کے بڑے بحران سے نمٹنے کے لئے انسانی حقوق کے اصولوں پر مبنی واضح حقیقی اور اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔ پاکستان اب بھی 30 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی کفالت کررہا ہے۔ اس لئے یورپی ممالک کو بھی پناہ گزینوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جانا چاہیے.



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…