منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

مسلمان مسافر کیوں ہے؟ اسرائیل نے ایتھوپیا کے کارگو طیارے کو واپس جانے پر مجبور کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2026 |

تل ابیب (این این آئی)ایتھوپین ایئرلائنز کی ایک کارگو پرواز کو فضا سے ہی واپس مڑنا پڑا جب اسرائیل نے طیارے میں انڈونیشی شخص کی موجودگی کے باعث لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ کارگو طیارہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے اسرائیل کی فضا میں پہنچا تھا لیکن رن وے پر اترنے کی اجازت دینے کے بجائے واپس بھیج دیا گیا۔اسرائیلی حکام نے اس کی باضابطہ طور پر کوئی وجہ تو نہیں بتائی لیکن عبرانی ذرائع ابلاغ کی متعدد رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے طیارے کو اس لیے اترنے کی اجازت نہیں دی کہ اس کے عملے میں انڈونیشیا کا ایک شہری شامل تھا۔پرواز میں موجود عملے کی فہرست اسرائیلی حکام کو طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد بھیجی گئی تھی۔ اسرائیل اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔جب اسرائیل کو فہرست کے ذریعے کارگو طیارے میں موجود عملے میں ایک انڈونیشی شہری کی موجودگی کا پتا چلا تو طیارے کو واپس جانے کا کہا گیا۔

تاحال اسرائیل اور ایتھوپیا کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا جب کہ اسرائیلی میڈیا میں بھی اس عملے کے رکن کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پرواز کو واپس بھیجا گیا۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سے اسرائیل آنے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز کے عمانی معاون پائلٹ نے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی جسے عملے اور مسافروں نے ناکام بنایا تھا۔عمان کے ساتھ بھی اسرائیل کے سفاتی تعلقات نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود عمانی پائلٹ پرواز میں شامل تھا۔ اس واقعے کے بعد سے اسرائیل نے پروازوں کے عملے کی سیکیورٹی جانچ پڑتال پر توجہ بڑھا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…