کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز پر حملے،ڈی جی رینجرز کے صبر کا پیمانہ لبریز،اہم حکم جاری کردیا، ڈائریکٹرجنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی ا?پریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے رینجرز کے خلاف اشتہارات اور مختلف جماعتوں کی جانب سےاشتعال انگیزتقاریرکا بھی نوٹس لیا جب کہ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی ا?پریشن میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ 20 نومبر کو بلدیہ ٹاو¿ن کے علاقے اتحاد ٹاو¿ن میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 4 رینجرز اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔